سوات(سوات نیوز)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتارکرلیاگیا۔آئی جی پولیس معظم جا انصاری کے مطابق لوئر دیر اور چکدرہ میں 5 اگست کو سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات پیش آئیں۔ جبکہسوات کے علاقے میں 9 اگست کو دوڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے ۔ آئی جی پولیس کے مطابق تمام واقعات کی تفتیش کے لئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا ۔ ان وارداتوں میں ملوث 4 افراد گرفتار کرلیا گیا ۔آئی جی پولیس کے مطابق ملزمان سے 102 موبائیل فونز ، 4لاکھ 15 ہزار نقد روپے برآمد کئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،پستول اور جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلئے گئے ۔ ملزمان سیکورٹی اہلکاروں کی ٹوپیاں پہن کرکارروائی کرتے تھے۔ ملزمان تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ائی جی کے مطابق یہ بہت ہی خطرناک نیٹ ورک ہے ۔مشیراطلاعات کامران بنگش کے مطابق پولیس نے اس نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔ اب تمام سیاح ہمارے صوبے سیروتفریح کے لئے بلاخوف آسکتے ہیں ۔ کامران بنگش کا کہناہے کہ جن عناصرنے سیاحت کے شعبے کو نقصان پہنچایا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔
812 total views, no views today



