سوات،تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہے، پی کے اکیاسی کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ابوہا ملکیدم سڑک کے افتتاحی تقریب کے دوران کہی، اس موقع پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور تحصیلوں کے صدور موجود تھے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا کہ پی کی اکیاسی کی خدمت کرنا میرا مشن ہے، میں کسی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ خدمت خلق کا جذبہ لیکر عوامی مسائل حل کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملکیدم ہاؤسنگ سکیم کبھی بھی عوامی خواہشات کے بغیر مکمل نہیں کرینگے،
اس سلسلے میں مجھے وزیر اعلیٰ نے بھی اعتماد میں لیا ہے اور وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے کسی کی باغ اور جائیدا د اس کے مرضی کیخلاف نہیں خریدا جائیگا، انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں جو کام عوام نہیں چاہیں گے وہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کیاگیا ہے جو جگہ کا دورہ اور عوام سے پوچھیں گے اس کے بعد اس پر عمل درامد ہوگا، انہوں نے کہا کہ ابتک کئی کروڑروپے کی تعمیراتی کام کیا ہے انہوں نے کہاکہ ملکیدم کے بجلی کا مسئلہ جلد حل کرینگے جبکہ پریشر پمپ پر جلد کام شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ جوں ہی مجھے ٹیوب ویل کا سکیم ملے گا وہ سب سے پہلے ملیکدم کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم پختوں خواہ کو سر سبز وشاداب بنائیں گے ۔افتتاحی تقریب سے علاقہ کے عوام نے بھی خطاب کیا ۔
302 total views, no views today


