مینگورہ، ہتھ ریڑھیوں کے خلاف کارروائی ، کیبنوں اور تھڑے پر سبزی ، فروٹ فروشوں کی چاندی ، عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کا سلسلہ جاری ، اشیاء کے منہ مانگے دام وصول ، گاہک مشکل میں پڑ گیا ، ضلعی انتظامیہ سے ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے بازاروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر ہتھ ریڑھیوں کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے جس سے ٹریفک کانظام بہتر ہورہا ہے لیکن بازاروں میں اور خصوصاً سبزی منڈی کے آس پاس کیبنوں ، تھڑوں پر سبزی ، فروٹ فروخت کرنے والوں نے ہتھ ریڑھیاں نہ ہونے سے ناجائز فائدہ اٹھاکر سبزی، پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے اور ہر چیز منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کو ریلیف دیاجائے ۔
756 total views, no views today


