اسلام آباد:(ان لائن) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملے پر پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظورکرلی ۔ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظورکرلی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے 13 جون 2022 تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پی ٹی آئی اپنے آئین کے تحت ہر 4 سال بعد انتخابات کرانے کی پابند ہے ۔ پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی ۔
540 total views, no views today



