کالام، سوات کے علاقہ وادی کالام میں ٹی ایم کی جانب سے باؤلے کتوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے باؤلے کتوں کو زہر دے کر مارد دیا اور ٹھکانے لگائے بغیر رفو چکر ہوگئی۔ جس سے پورے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔ امراض پھیلنے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام میں باؤلے اور آوارہ کتوں نے راج قائم کرکے کئی لوگوں کو کاٹ لیا تھا، جس کی خبر اخبارات میں شائع ہونے تو ٹی ایم اے حرکت میں آگئی۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے باؤلے اور آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کردی ۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے کتوں کو مین سڑکوں اور گلی کوچوں میں چھوڑ کر رفو چکر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔ امراض پھیلنے کا خدشہ۔ غفلت برتنے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ عوامی حلقے
724 total views, no views today


