سوات،تنسیخ نکاح کے لئے آنے والے خاتون اور اُن کے سسرالیوں میں عدالت کے احاطے میں جھگڑ،خاتون کا شوہر زخمی ، پو لیس ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کی مقامی عدالت میں تنسیخ نکا ح کی پیشی کے لئے آنے والی خا تون مسما ۃ ( ف ر ح ) کے رشتہ دار زاہد خان ولد محمد تاج ساکن چمتلئی اور خا تو ن کے شوہر محمد رزاق ولد شاہ یا ر خان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں خاتو ن کا شوہر زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال خوازہ خیلہ میں طبی امداد کے بعد سید وشریف ہسپتال منتقیل کیا گیا
پو لیس نے ملزم کو احا طہ عدالت سے گر فتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تصادم میں زخمی ہو نے والے محمد رازق نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میر ی بیو ی نے چار ماہ قبل بچوں کو چھوڑ کر کر اچی سے سوات آئی ہے جس کے بعد خلع کے لئے مقامی عدالت سے رجو ع کیا ہے وکلا ء اور عدالتی ملازمین کی ہڑ تال سے پید ا اٹھا کر میر ی بیو ی کے ایما ء پر زاہد خان نے مجھ پر حملہ کیا
347 total views, no views today


