سوات، خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے واپڈا پسکو کے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ غریب عوام کے بہتر مفاد میں بجلی منصوبوں کی تکمیل اور اس سے عوام کو مستفید کرانے کیلئے تندھی سے اقدامات اُٹھائیں ، مٹہ فیڈر ٹو پر کام کی رفتار تیز کی جائے ، وہ گزشتہ روز واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں پسکو چیف ناصر محمد ، کنسٹرکشن آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی ، صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ محروم لوگوں کو بجلی کی سہولت کی فراہمی کیلئے 3کروڑ روپے واپڈا کو فراہم کردیئے ہیں اور مزید بھی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 84 میں ٹرانسفارمروں اور کھمبوں کی فراہمی اور مٹہ فیڈر ٹو میں کسی قسم کے تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے ، جلد از جلد اس سلسلے میں لائنیں بچھائی جائیں اور 31مارچ تک اس کا باقاعدگی سے افتتاح کرینگے ، اس موقع پر واپڈا پسکو کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ محروم علاقوں کو بجلی کی سہولت کی ترسیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے ، صوبائی وزیر نے مٹہ فیڈر ٹو کے حوالے سے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اور اس سلسلے میں محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے واپڈا پسکو کے حکام تندھی سے اقدامات اُٹھائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کے عوام سے جو وعدے کئے وہ ہر حال میں پورے کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اپنی بجلی ، سڑکیں عوام کا بنیادی حق ہے ، اس مقصد کیلئے ہماری صوبائی حکومت اقدامات اُٹھا رہی ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ مٹہ سب ڈویژن کی سطح پر ایس ڈی او تعینات کیا جائیگا اور اس کی تعیناتی سے بجلی صارفین کے مسائل میں کمی آئیگی ، اس موقع پر اجلاس میں مختلف بجلی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی غور و حوض کی گئی ، اس موقع پر منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت پر بھی غور کی گئی ۔
704 total views, no views today


