سوات(سوات نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر6514گرام چرس،344گرام ہیروین، 200گرام آئس،55لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں میں ابرار ولد رحمت علی سکنہ گلکہ کوکاریئ، فواد بخت ولد بخت زمین خان سکنہ کالاکوٹ، خورشید ولد شیر محمد سکنہ سمبٹ، ادریس ولد دورے خان سکنہ مدینہ کالونی مٹہ، میرویس ولد ملک زادہ سکنہ درشخیلہ حال سمبٹ، سلطان علی ولد سربلند سکنہ شوخدڑہ مٹہ، لعل زادہ ولد بخت زادہ سکنہ سمبٹ، طوطی ولد امان گل سکنہ سمبٹ شامل ہیں۔
گرفتار منشیات فروشوں /منشیات سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔
985 total views, no views today



