سوات(سواپ نیوز)نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
سٹی پولیس کا ایس پی لوئر سوات شاہ حسن اور ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو مینگورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ مینگورہ کے حدود ملوک آباد، پانڑ، رنگ محلہ، خواجہ آباد، لنڈیکس، شاہد آباد فضاگٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے 8منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر6953گرام چرس، 590گرام ہیروین، 8لیٹر دیسی شراب، 2عدد پستول، 17عدد کارتوس برآمد کر لی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں پیر محمد خان ولد نازمین سکنہ باغ محلہ مینگورہ، امام حسین ولد محمد سہراب سکنہ رنگ محلہ، محمد رحیم عرف رحیمے ولد رستم سکنہ رنگ محلہ مینگورہ، اجمل عرف کابلے ولد سمیع اللہ سکنہ خواجہ آباد، حمزہ عالمگیر ولد عالمگیر سکنہ راجہ آباد مینگورہ، عثمان عرف مانے ولد امیر زادہ سکنہ پانڑ خواجہ آباد، عمر ولد اصل زادہ سکنہ خواجہ آباد پانڑ، جہانزیب ولد گل مختیار سکنہ لنڈیکس حال ڈاکخانہ روڈ مینگورہ شامل ہیں۔
گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ مینگورہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
ترجمان سوات پولیس
658 total views, 2 views today