سوات،سوات میں چار روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز حالیہ بارشوں کا سلسلہ رک جائیگا، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں منگل کی سہ پہر کو بارش کا سلسلہ رک گیا اور سورج نے اپنی کھرنیں بکھیر دیں، سوات کے پہاڑی علاقوں وادی کالام میں تین فٹ ، اسی طرح مالم جبہ میں تین فٹ ، مرغزار میں ایک فٹ ، سنکر میں دو فٹ ، مہوڈنڈ میں چار فٹ اور میاندم میں ڈیڑھ فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی،بارش اور برفباری کا سلسلہ رکتے ہی موسمیات خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں کمی اگئی۔
736 total views, no views today
Comments


