مینگورہ،سوات میں واپڈاملازمین کا احتجاج دوسرے روزبھی جاری رہا ،تمام دفاتر بند ،عوام کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈاکی مجوزہ نجکاری کے فیصلے کیخلاف سوات میں واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور اس دوران واپڈاسے وابستہ تمام تر دفاتر بند رہیں جس کے سبب وہاں پر کوئی کام نہ ہوسکااورآنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،اس حوالے سے مذکورہ یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگر عہدیداروں نے بتایا کہ واپڈانجکاری دراصل ملازمین کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،
انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس ناقص فیصلے سے اگر ایک طرف ملازمین کیلئے مسائل پیداہوں گے تو دوسری طرف بجلی صارفین بھی مشکلات سے دوچارہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ ناقص اورظالمانہ فیصلوں کو کسی بھی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور اس کیخلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،واپڈاملازمین کے احتجاج کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا اورجن علاقوں میں بجلی یا ٹراسفارمر خراب تھے وہاں کے لوگ پورا دن دفاتر کے چکرلگاتے رہیں مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
399 total views, no views today


