اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے تمپ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی ۔سیکیورٹی فورسز نےفوری اور مؤثر جواب دیاہے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہواہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان سپاہی نصیب اللہ اورسپاہی انشااللہ شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےنمٹنےکےلیے پرعزم ہیں۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن،استحکام اورترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگی
362 total views, 2 views today
Comments