سوات:ملاکنڈ ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ ہائی اور ہائیر سکولز سپورٹس فیسٹول 2021کے مقابلوں میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے ہاکی فائنل میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پنلٹی سٹروک سے جیت لیا ۔ سوات میں ڈویژنل سطح پر انٹرڈسٹرکٹ سکولزسپورٹس فیسٹول کے فائنل مقابلوں میں خپل کورماڈل سکول اور بونیرڈگرسکول کے مابین قمبر سوات ہاکی گراونڈ میں ٹاکرے کا مقابلہ ہوا ۔ پہلے ہاف میں خپل کور کے کھلاڑیوں افتاب عالم اور عثمان نے ایک ایک گول کئے جس کے مقابلے میں بونیر ٹیم نے آخری ہاف میں دو گول کر واکر میچ برابر کر دیا جس کے بعدمیچ کا حتمی فیصلہ پنلٹی سٹرو ک سے ہوا جو خپل کور نے پانچ کے مقابلے 6 پنلٹی سٹروک سے جیت لیا ۔ میچ کے مہمانی خصوصی سپورٹس سیکرٹری اسرارالدین ،ڈگر سکول پرنسپل پردل خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر موسی خان اورشمشیر علی تھے،اخر میں مہمانانی خصوصی نے جتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی ۔ ڈویژنل سطح پرجتنے کے بعد خپل کور صوبائی سطح پر آئندہ میچز میں حصہ لینگے ۔ جو پشاور میں منعقد ہونگے ۔ جس میں وہ ضلع سوات کے طرف سے اپنی نمائندگی کرینگے ۔
1,052 total views, no views today



