سوات:انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس اور آرمی نے اپریشن کے دوران تحریک طالبان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر طاہر زمان عرف طارق عرف باسط عرف شیخ کو ہلاک کر دیادہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا ۔
دہشتگرد کمانڈر طاہر زمان عرف باسط عرف شیخ تحصیل کلاچی میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں بشمول پولیس ارمی پر حملوں میں ملوث رہا ہے
دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا جس میں گرنیڈز اور کلاشنکوف شامل ہیں ۔
دہشتگرد کمانڈر مستقبل قریب میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردانہ کاروائی کرنا چاہتا تھا۔
654 total views, no views today
Comments



