سوات: سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ میں چیئر لفٹ سمیت دیگر سرگرمیاں جیسے ہی کھلی تو سیاحوں نے وادی کارخ کرنا شروع کردی ہے ۔
وادی مالم جبہ کے چیئر لفٹ سمیت دیگر تفریحی چیزوں کو مقامی افراد کے حملہ اور ہونے کے بعد بند کردیا گیا تھا، جو تقریبا چار ماہ تک بند رہا۔ گزشتہ روز پاک فوج ، مقامی افراد اور سیمسنز کمپنی کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد مالم جبہ میں تمام تفریحی سرگرمیوں کو بحال کردیا ۔
وادی مالم جبہ میں تفریحی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد حسین مقام کو دیکھنے اور چیئر لفٹ سے لطف اٹھانے کیلئے وادی کارخ کررہے ہیں ۔
سیاح کہتے ہیں کہ برفباری میں چیئر لفٹ کااپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ چیئرلفٹ مین اوپر جاتے ہوئے برف کو دیکھنا بڑا چھا لگتا ہے ۔
1,610 total views, 2 views today
Comments