سوات،پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے مرکزی رہنماء دوست محمد محسود نے سندھ میں گور نر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ،وفاقی حکومت صولت مرزا کے اعترافی بیانا ت کے بعد صوبہ سندھ میں گورنر راج فوری طور پر نافذ کردیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، فاٹا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما دوست محمد محسودنے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی جماعتیں ملوث ہیں جن میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سر فہرست ہے ، اور اس کا اعتراف ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر صولت مرز ا اور پیپلز پارٹی کے عزیر بلوچ کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز دہشت گردوں اور تارگٹ کلرز کیخلاف اپریشن مزید تیز کردیں اور ان پاکستان دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام رینجرز کیساتھ بھر پور تعاون کریں اوران کیساتھ شانہ بشانہ مل کر ان لوگوں کیخلاف جہاد کریں تاکہ کراچی کو ایک مرتبہ پھر پرامن بنا یا جاسکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور بے نظیر بھٹو اور مرتضٰی بھٹو کے کیسز اوپن کردیں ، اور دونوں کی قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی بدامنی میں سیاستدان ملوث ہیں اس لئے صوبہ سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کو ریلیف مل سکیں اور وہ ایک پرامن شہر میں سکون کا سانس لیں۔
732 total views, no views today


