مینگورہ،منگلور پولیس سٹیشن کی کارروائی چوری اور ڈکیتی میں ملوث افراد گرفتار ، تین موٹر سائیکل برآمد مزید تفتیش جاری ،منگلور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نصیر خان اور اے ایس ائی مستقیم باچا نے خفیہ اطلاع پر سنگوٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکل برآمد کرلئے ، جس میں ایک موٹر سائیکل سوات نیوز ڈاٹ کام کے چیف کرائم رپورٹر ضیاء الرحمان یوسفزئی کی بھی ہے، پولیس نے دو ملزمان ساجد ولد شمشیر علی اور حسین علی ولد دلبر سکنہ سنگوٹہ کو گرفتار کرلیا، پولیس سٹیشن کے مطابق دونوں افراد کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا ، جنہوں نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کا اعتراف کرلیا، پولیس نے تین موٹر سائیکل کو اپنے قبضہ میں لیکر پولیس سٹیشن منتقل کردیئے ، جبکہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
672 total views, no views today


