سوات: پریڈگراؤنڈ اسلام آباد جلسہ ٗ سوات میں پی ٹی آئی کی تیاریاں مکمل ٗ جلسہ کے حوالے سے تحریک انصاف کے ریجنل کوآرڈینیٹر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم این اے سلیم الرحمان اور سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے حکمت عملی مرتب کردی، پی ٹی آئی کے ذمہ داروں اورویلج کونسلوں کے چیئرمینوں کی مشاورتی اجلاس میں جلسہ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی۔ کل صبح 11بجکر 30 منٹ پر قمبربائی پاس چوک سے تحریک انصاف کے ٹائیگرز کاقافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، کارکنوں کو بروقت شرکت کی اپیل ٗ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں اورپارٹی کے ذمہ داروں کاایک مشاورتی اجلاس زیرصدارت چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی منعقد ہوا، جس میں ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر کل اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے تحریک انصاف جلسہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اوراس بات کویقینی بنانے پرزوردیاگیاکہ کل کارکنان بھرپور اندازمیں اسلام آباد جلسہ میں شرکت کی یقینی بنائیں اورفیصلہ کیاگیاکہ کل صبح 11بجکر 30منٹ پر قمبربائی پاس چوک سے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں کاقافلہ روانہ ہوگاجس کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل ہیں اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سوات میں تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت ہے، اورجب بھی چیئرمین عمران خان نے کال دی ہے توان کے کال پر سوات میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد ہویاملک کاکوئی دوسراحصہ ہواپنی شرکت کویقینی بنایاہے جوعمران خان کی عوامی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔
840 total views, no views today



