سوات:کالعدم تحریک طالبان نے سوات کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو دھیمی انداز میں دھمکی دیدی ۔ وٹس ایپ اور میسینجر پر ایک اڈیو ریلیز ہوگئی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان سوات نے سوات نیوز اور دیگر میڈیا کو طالبان کیخلاف منفی پروپگنڈا کیا جارہا ہے، جس کا جواب کالعدم تنظیم دے گی ۔کالعدم تنظیم کی ایک کمانڈر کی اواز سنی جاسکتی ہے جس میں سوات نیوز کا نام لیا جارہا ہے، دھمکی کی وجہ سے سوات کے صحافیوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔ صحافتی تنظیموں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ صحافیوں اور اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ سوات نیوز کےچیف ایڈیٹر خورشید علی نے کہا کہ ہمیں دھیمی انداز میں دھمکی مل گئی ہے کہ اپ طالبان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ، اس پر طالبان ایکشن لیں گی ۔ چیف ایڈیٹر نے محکمہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوات نیوز سے وابستہ تمام افراد کو تحفظ فراہم کریں ۔
1,189 total views, 2 views today