مینگورہ،تحریک متاثرین کو یت کے ترجمان حاجی کریم الرحیم اورخان بہادرنے کہاہے کہ پاکستان اوورسیزفاؤنڈیشن متاثرین کی رقم جو لاکھوں ڈالر بنتی ہے فوری طورپراداکرکے ان کی پریشانی کاخاتمہ کرے،ہم نے سالہاسال کویت میں محنت مزدور کرکے نہ صرف اپنے لئے رزق حلا ل کمایا بلکہ ملک کوکثیرزرمبادلہ بھی دیا ہے مگر ہم پر بروقت آیا تو سب نے آنکھیں پھیرلیں،اگرپندرہ دن میں مسئلہ حل نہ ہواتو احتجاجا کریں گے،سوات پریس کلب میں درجنوں متاثرین کویت کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ معاؤضہ کمیشن یو این سی سی برائے متاثرین کی قراردادوفیصلہ کے تحت نقصان کی تاریخ سے لے کر رقم کی وصولی تک منافع ہماراجائز حق بنتا ہے جس کے حصول کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ یواین سی سی کے قانون کے مطابق تمام گروپوں سے یکساں سلوک کرتے ہوئے کٹگری ای ایف ڈی کے ساتھ اقوامی متحدہ کے فیصلے پر رقم دی جائے ،انہوں نے کہاکہ مرحوم سابقہ وفاقی وزیرکے بیان کے مطابق 2003میں 50602کلیم منظورہوئے مگر اوپی ایف اسے ماننے کو تیار نہیں حالانکہ اسے رقم فراہم کرنے کیلئے شفاف طریقہ اپنانے کے احکامات دئے گئے تھے،انہوں نے کہاکہ ہم نے بیرون ملک میں کئی سال گزارکر رزق حلال کمانے سمیت ملک کیلئے خطیر زرمبادلہ بھی کمایامگر کویت کے حالات کے پیش نظر ہم واپس ملک آئے اس دوران بہت سی تکلیفیں جھیلیں ،ہمارے قافلے کے بہت سے ساتھی راستے میں وفات پاگئے اورجو لوگ زندہ سلامت پہنچے وہ اب اپنے جائزحق کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہیں،انہوں نے پندرہ دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر ہماراجائز مطالبہ منظورنہیں ہوا اورہمیں ہماراحق نہ ملا تواسلام آبادجاکر احتجاجی ظاہرہ کرنے سمیت گھیراؤبھی کریں گے،اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اورضلعی صدر شیربہادرخان نے متاثرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکام سے ان کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا اورمتاثرین کو اپنی طرف سے ہرقسم کے تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی۔
604 total views, no views today


