سوات: برہ بانڈئی میں گزشتہ روز ہو نے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے مزید تین افراد کی لا شیں آج صبح ملیں، پولیس کا کہناہے کہ سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں گزشتہ شام ریموٹ کنٹرول دھماکے میں رکن امن کمیٹی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کی جاں بحق ہو نے کی تصدیق ہو گئ تھی، جبکہ اج تین مزید کاشیں ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد ٹھ ہوگئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ میں شہید دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔جسمیں ڈی۔پی او زاہد مروت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی
3,238 total views, no views today
Comments



