سوات:سوات کے تحصیل چارباغ کے گاوں دکوڑک میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا ، پولیس زرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت محمد شیرین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد شیرین عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے گھر جارہےتھے کہ ان پر پستول سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص 2010 سے لیکر 2015 تک امن کمیٹی کا ممبر تھا ۔ مرحوم کی لاش گھر منتقل کی گئی اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
6,145 total views, 2 views today
Comments