پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا انٹر یونیورسٹی گیمز کے سلسلے میں خواتین بیڈ مینٹن کے مقابلے گزشتہ روز عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں شروع ہوگئیں مقابلوں کاباقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون فضل شکورخان نے فیتہ کاٹ کے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ،بیڈمنٹن ایسوسیشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری امجد خان،کوچز ندیم،حیات خان،بشرء سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،پہلے روز کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور نے وومن یونیورسٹی مردان کو 2:0 سے شکست سے دو چار کیا،دوسرے میچ میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کو دو صفر سے شکست دے دی اسی طرح تیسرا میچ یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں ایگریکلچر یونیورسٹی نے دو صفر سے برتری حاصل کرلی،جبکہ شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی شیرینگل اپر دیر کی ٹیم نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یونیورسٹی کی ٹیم کو 2:0 سے ہرایا،ہزارہ یونیورسٹی آف مانسہرہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان کو صفر کے مقابلے میں دو پوائنٹس سے برتری حاصل کرلی،یونیورسٹی آف صوابی نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو 2:0 سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ منعقدہ انٹرورسٹی خیبر پختونخوا گیمز 2022 میں صوبے کے 32 یونیورسٹیوں کے تین ہزار سے زائد کھلاڑی تین خواتین کہ اور تین مردوں کے مقابلوں میں شرکت کر رہیں ہیں جس میں خواتین کے کرکٹ،والی بال،بیڈمنٹن جبکہ مردوں کے فٹ بال،کرکٹ اور والی بال کے مقابلے شامل یے۔
984 total views, 6 views today