سوات باچاخان ایجو کیشن ٹرسٹ سکول میں ان بچیوں کو داخلہ دیاجائیگاجن کی تعلیم غربت کی وجہ سے متاثرہورہی ہے ، سکول باچاخان کی افکار اور نظرئے کے تحت صرف تعلیم نہیں بلکہ بچوں میں لیڈرشپ سمیت کئی خوبیاں پیداکریگی، ڈاکٹرخادم حسین منیجنگ ڈائریکڑ باچاخان ٹرسٹ، سوات اینگروڈھیری میں باچاخان ٹرسٹ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سکول کا باقاعدہ افتتا ح کیا گیااس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ ، جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے رحمت علی خان ، سابق صوبائی وزیر واجدعلی خان،ممبر صوبائی اسمبلی جعفرشاہ، سابق ایم پی اے وقار خان نے مشترکہ طورپر سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر باچاخان ٹرسٹ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی خادم حسین نے کہاکہ اس سکول میں فی الحال چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک مستحق طالبات کو داخلہ دیاجائیگا جن کی تمام تراخراجات با چا خان ٹرسٹ ادا کریگا،انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختون خوا میں باچاخان ٹرسٹ کا پندرہ واں سکول ہے جن میں رویاتی تعلیم کے ساتھ بچوں کو ایک بہترین ذہین اور سوچ دیاجائیگا جن میں تمام انسانوں کے حقوق معاشرے میں بہتر کردار اور ایک ذمہ دار شہری کے حیثیت سے معاشرے میں کردار ادا کرنا شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پختون قوم کو تعلیم کی اشد ضرورت ہے اورخاص کرلڑکیوں کے تعلیم کی اس لئے ان کی یہ کوشش جاری رہیگی، اس سے قبل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کی طرف سے احمدشاہ نے اس اقدام کی تعریف کی اور سکولوں کومزید علاقوں تک پھیلانے کا مطالبہ کردیا، عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر شیر شاہ خان نے سکول کو باچاخان کی اس سوچ کو پروان چھڑانے کا عمل قرار دے دیاجن میں پختونوں کو ایک معیاری تعلیم کے لئے منتخب کرناتھا،ایم پی اے سیدجعفرشاہ نے کہا کہ اس وقت خیبرپختون خوا میں 38لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہے اور وہ لوگ اس کوشش میں ہے کہ تمام بچوں کو سکولوں میں لایاجائے، واجدعلی خان نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس سکول کو کامیاب کرانے میں اپناکردار ادا کریں ، پروگرام کے میزبان گوہرننگیال نے سکول کے اعراض مقاصد پر روشنی ڈالی ، افتتاحی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،
1,118 total views, no views today


