مینگورہ،جمعیت علماء اسلام کے تحفظ تہذیب اسلام کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان شرکت نہ کرسکے،جبکہ بارش اور گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے بھی کارکن کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ کرسیاں نہ ہونے کی وجہ سے کارکن کھڑے ہو کر تقریریں سنتے رہے۔کانفرنس تین بجے سہ پہر شروع ہوا تو سابق امیدوار پی کے اکیاسی نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ میں شرکت نہیں کررہے جس کی وجہ سے کارکن میں بے چھینی پیدا ہوئی اور اکثر کارکن جلسہ گاہ سے چلتے بنے،دوسری طرف گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے انے والے کارکنوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ،
زیادہ تعداد میں کارکن کھڑے ہوکر مقررین کی تقریریں سنتے رہے، جبکہ کرسیاں بھی کم ہونے کی وجہ سے کارکن کھڑے رہے، انتظامات میں کمی کی وجہ سے زیادہ لو گ جلسہ کو درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے ۔
401 total views, no views today


