مینگورہ ، یونین کونسل رنگ محلہ سے آزاد امیدوار برائے تحصیل کونسل سوات جاوید اقبال میر خانخیل کے سپوٹرز آج شام پانچ بجے رنگ محلہ چوک سے ایک زبردست ریلی نکالی گی،جس میں یونین کونسل کے نوجوان طبقے سے بھر پور شرکت کے اپیل کی ہے ۔اس موقع پر آصف اقبال داد 54،محمد علی خان ،غلام حسین ،برکت علی ،آختر علی اور جمیل بابرنے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے نوجوان قیادت ، باصلاحیت اور عوامی خدمت میں پیش پیش جاوید اقبال میر خانخیل کو تحصیل کونسل سوات کے لئے امیدوار نامز د کردیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ یونین کونسل کے عوام ان پر بھر پور اعتماد کرکے انہیں کامیابی سے ہمکنار کریں گی انہوں نے کہا کہ موصوف صحافت کے پیشی سے بھی وابستہ ہے اور اس سے قبل بھی عوام کے خدمت کو عبادت سمجھ کر بلا کسی لالچ علاقے کے عوام کیساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائے ہیں اور اگر کامیابی نصیب ہوئی تو موصوف دن رات ایک کرکے یونین کونسل کے عوام کی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے اس موقع پر یونین کونسل کے نوجوان قیادت سے ہمدردانہ اپیل کی کہ وہ آج شام پانچ بجے رنگ محلہ چوک میں جمع ہوجائے اوروہاں سے مینگورہ شہرہوتے ہوئے ایک ریلی نکالی جائیگی جس میں اپ لوگوں سے بھر پور شرکت کی استدعا ہیں ۔
594 total views, no views today


