سوات ، سوات کے معروف ادیب اور دانشور کی نئی کتاب ’’دَا نتظار آخری لمحہ‘‘شائع ہوگئی۔ سوات ادبی سانگہ کے بانی اور معروف ادیب، شاعر، محقق اور دانشور فضل محمود روخان کی نئی تصنیف دا نتظار آخری لمحہ شائع ہوگئی ہے۔ ایک سو اٹھائیس صفحات پرمشتمل پشتونثر میں لکھی گئی اس کتاب میں چھوٹے چھوٹے افسانے اور مضامین ادبی انداز میں لکھے گئے ہیں۔ کتاب پر تقریظ سینئر صحافی، محقق اور ادیب فضل ربی راہیؔ نے تحریر کی ہے جنھوں نے کتاب کو پشتونثرمیں ہواکا تازہ جھونکا قرار دیاہے۔ ادبی حلقوں نے فضل محمود روخان کی نئی تصنیف کی ستائش کی ہے۔
848 total views, no views today
Comments


