منگورہ،ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نامی محکمہ سوات سے مکمل طور پر غائب ،نام کی حد تک محدود ادارہ کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکا م ہے،عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی کلینکس کے تعداد میں اضافہ ہورہا ہیں ،صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،اخباری بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں جائے۔ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی( ایچ ار اے ) کاڈویژن کے سطح پر بریکوٹ میں قائم ہے مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ایچ ار اے کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں۔
عرصہ پہلے جب سوات میں دفتر نہیں تھا تو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی والے مہینے میں ایک دو با ر جعلی ڈاکٹرز ،لیباٹریوں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف کاروائی کر تے تھے جس سے کسی حد تک کمی واقع ہوئی تھی مگر جب سے ایچ ار اے کا مستقل طور پرسوات میں دفتر قائم ہوا ہے کارکردگی مکمل ختم ہو گئی ہے ۔جس کیوجہ سے شکوک وشہبات نے جنم لیا ہے ۔عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت سوات میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال بنائے۔
497 total views, no views today


