مینگورہ ، سوات میں ممکنہ ڈینگی وائرس پھیلاؤ اور اس سلسلے میں روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بہبودی آبادی نادیہ شیر خان نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ملیریا کنٹرول کے حکام ، ڈی سی سوات ، ڈی ایچ او سوات دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں گزشتہ سال کئے گئے اقدامات کے روشنی میں امثال بھی اقدامات کئے جائینگے ، اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہا کہ بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ابھی سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے واک اور علاقوں کے سطح پر سکولوں کے بچوں میں بھی شعور اجاگر کیا جائیگا ، انہوں نے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، سیاسی و سماجی شخصیات پر زور دیا کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں ، جلد ہی اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات شروع ہونگے ،اجلاس میں گزشتہ سال زیادہ متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ، زراعت ، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کو اس سلسلے میں ذمہ داریاں تفویض کئے گئے ہیں جس کی روشنی میں تمام تر امور نمٹائے جائینگے ، اجلاس کے ا ختتام کے بعد کے ڈی سی سوات کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ، واک کے شرکاء نے مختلف بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔
600 total views, no views today


