بریکوٹ، قومی وطن پارٹی وارڈشموزئی سے نامزد ضلعی کونسل امیدوار مصطفی کمال خان نے کہاہے کہ امیرمقام خان کو انتخابات میں شموزئی کے عوام کی یاد آجاتی ہے جو کہ بہت حیران اور تعجب کی بات ہے ۔شموزئی کے عوام کے ساتھ ہر دور حکومت میں ہر قسم زیادتی ہوئی ہے اور تو اور صوبائی وزیر کی بار بار اعلانات کرنے کے باوجود بجلی کے نئے فیڈر کی فراہمی بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ۔ہماری ماضی عوام کے ساتھ ہے اور یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ہم نے علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔وارڈ شموزئی میں قومی و طن پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی اتحاد فطری ہے اور دونوں پارٹیوں کے پینل انشاء اللہ 30مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شموزئی کے علاقہ گمکوٹ میں جمعیت علماء اسلام شموزئی سے نامزد امیدوار خلیفتہ اللہ کے ساتھ جلسہ عام میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست کو قدر کی نگاء سے دیکھتے ہیں کیونکہ اسی سیاست نے ہمیں بہت عزت دی ہے مگر بعض نام نہاد سیاسی لیڈروں نے سیاست کو بدنام کیا ہے اس کا شیوہ جھوٹ اور منافقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جلسے میں اتنی بڑی تعداد دیکھ کر یہ فیصلہ ہو چکاہے کہ 30مئی کی سورج ہمارے کامیابی پر طلوع ہوگا
662 total views, no views today


