مینگورہ، یونین کونسل ملوک ابادسے نامزدامیدواربرائے ضلع کونسلر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملوک آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے تیس مئی کو تبدیلی لاکر علاقے کو ترقی کی راہ گامزن کرنے ساتھ ساتھ ملوک آباد سے خان خوانین کی ظلم و ستم کا جنازہ نکالیں گے، ملوک آباد میں الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں نے ووٹ کے خاطر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ترقیاتی کام کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہے ، ان خیلات کا اظہار انہوں نے ملوک آباد میں ایک پر وقار جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور پیدا ہوگیا ہے ، ملوک آباد کے غیور عوام ووٹ کے خاطر اپنے علاقے کو تر قی راہ گامزن کریں گے اور عہدے کے لالچ کھمبوں اور ٹرانسفارمر وں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو یادگار شکست دیں گے ، انہوں نے کہ ملوک آباد کے عوام خدمت پر یقین رکھتے ہیں انشاء اللہ جیت کے بعد علاقے کے مسائل اور مشکلات دور کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا ، اس موقع پر تحصیل کونسلر یوسف علی ، کشور علی خان ،عبدالودودخان ، سعداللہ خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
572 total views, no views today


