مینگور، سوات کے تحصیل کبل کے یونین کونسل برہ اباخیل کے ضلعی کونسلر عوامی نیشنل پارٹی کے نیاز احمد خان نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ، یہ یونین کونسل ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کے آبائی یونین کونسل ہے ، اس کے کارکردگی سے اندازہ لگائے کہ آس پاس دوسرے یونین کونسلوں میں بھی ان کے پارٹی کو شکست کا سامنا ہے ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا مینڈیٹ عوامی نہیں بلکہ ایک افسانوی
مینڈیٹ رہا ہے ، اصل مینڈیٹ کا پتہ چل گیا ہے ۔ٓ
دوسرے جانب مینگورہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ایم پی اے فضل حکیم کے بھائی جوکہ انجمن قصابان کے صدراور قومی وطن پارٹی کے سابقہ ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری خان طوطی اپنی پارٹی چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے مگر عوام نے ان کو مسترد کرکے قومی وطن پارٹی کے شوکت علی کو کامیاب کرادیا،
850 total views, no views today


