سوات، سوات میں ضلعی اور تحصیلوں حکومتوں کے قیام کیلئے سرگرمیاں تیز ، پی ٹی ائی اور مسلم لیگ حکومت بنانے کیلئے کوشاں، دونوں پارٹیوں نے اکثریت کو شامل کرنے کا دعوے کرنے لگے، پی ایم ایل ن نے دو ضلعی اور ایک تحصیل کونسلر کی حمایت کا دعویٰ کردیا، ذرائع کے مطابق سوات میں بلدیاتی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے درمیان ضلعی اور تحصیل کی سطحوں پر حکومت بنانے کیلئے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی، تحریک انصاف اپنے طور پر حکومت اور ن لیگ اپنے طور پر حکومت بنانے کا اعلان کر چکی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے دو ضلعی کونسلر اور ایک تحصیل کو نسلر کی حمایت کا دعویٰ کردیا، ذرائع کے مطابق مزید دو ضلعی اور ایک تحصیل کونسلر کی حمایت کے بعد مسلم لیگ ن نے 39 نشستوں اور واضح اکثریت کا اعلان کردیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ضلعی حکومت میں کامیا ب ہو تی ہے یا ن لیگ حکومت بناتی ہے۔
702 total views, no views today


