مینگورہ() پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ملک عبدالکبیر خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ کو ہمیشہ اندرسے لیگیوں نے نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے چند برسوں سے بعض لوگ سرگرم عمل ہیں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کیساتھ پیش آنے والی صورتحال کی باربار نوٹس میں لانے کی کوشش کی مگر جو لوگ خودکو کرتادھرتا سمجھ رہے ہیں ان کی جانب سے اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غورنہیں کررہے ہیں،وہ ان لوگوں کو اہمیت دے رہے ہیں جن کی وجہ سے مسلم لیگ کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں ،انجینئرمقام کی طرف سے ڈرائنگ روم میں ہونے والے فیصلے لیگیوں پرمسلط کرنے کی وجہ سے کارکنوں میں تشویش پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ بدیاتی انتخابات میں پسندوناپسند کا مظاہرہ کرنے کے سبب آج مسلم لیگ کو نقصان اٹھانا پڑرہاہے ،یونین کونسل کانجومیں ایک کھیل کھیلا گیاجہاں پر ضلعی کونسل کیلئے میرے چچاغفارعلی خان کو نامزدکیا گیا لیکن اندرون خانہ پارٹی کی ایک ذمہ دارشخصیت فیروزشاہ خان،آزادامیدوارفیاض خان کی حمایت کرتے رہیں جن کیلئے مہم بھی چلائی گئی اورخفیہ معاہدہ کیاکہ پورا دمغار ڈھیرئی فیاض خان کو ووٹ دیں گے جبکہ کانجومیں لوگوں کو کہاگیاکہ ن لیگ کے امیدوار غفارعلی کی بجائے فیاض خان کو وٹ دیاجائے لیکن اہل علاقہ نے ان کی چالوں کو ناکام بنا دیااورمیرے چچاغفارعلی خان کو تیرہ سو ستر ووٹ دے کر کانجومیں کامیاب بنادیا جبکہ یہاں سے فیاض خان کو گیارہ سواکیاون ووٹ ملے،انہوں نے کہاکہ غفارعلی خان کے حق میں کل پندرہ سوایک ووٹ استعمال ہوا ن لیگ کے تحصیل امیدوارحنیف خان اورفیروزشاہ خان کے آبائی علاقہ دمغارمیں ہمیں ووٹ نہیں ملے یہاں پر ہمیں رشتہ داری کی بنیادپر ووٹ ملے ہیں حالانکہ ان لوگوں کو امیر مقام کا اشیربادحاصل تھااورامیرمقام ،فیروزشاہ خان اورحنیف خان ن لیگ کے ضلعی کونسلرغفار علی خان کو کامیاب بنانے کی بجائے آزادمیدوار فیاض خان کیلئے سرگر م عمل رہیں جس میں وہ کامیاب ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ اہلیت کی بنیاد پرفیصلے کرنے کی بجائے پسندوناپسند کے فارمولے نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ امیرمقام نے یونین کونسل کانجو میں آزادامیدوار کا ساتھ دینے سے فیروزشاہ خان ضلعی مخصوص نشست کا ٹکٹ دیا جو اس مخصوص نشست پر کامیاب ہوگئے انہوں نے کہاکہ اس دوغلے پن کی وجہ سے پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتاہوں۔
654 total views, no views today


