سوات، سوات میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے ڈھیرے ،نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر ،پولیس باقاعدگی سے حصہ لیکر خاموش ،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں اور پولیس کی اشیر باد سے نویکلے ،فضاء گٹ ،شاہدرہ ،طاہر آباد ،امانکوٹ ،سیدو شریف ،فیض آباد ،گل کدہ ،لنڈے کس ،اور دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے ان علاقوں کے عوام کو جرائم پیشہ افراد کو ٹھیکے پر دے دیا ہے اور ضلع سوات میں منشیات کا بڑا حب پولیس سٹیشن بنڑ کے حدود میں موجود ہے اور پورے سوات کو اس علاقے سے پولیس کی اشیر باد سے بغیر کسی خوف و خطر کی سپلائی جاری ہے اور شام ہوتے ہی ضلع بھر کے منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد اسی حدود میں پہنچ جاتے ہیں اور بگڑے ہوئے رائس زادے جھومنے کیلئے بھی ان علاقوں کا رخ کرلیتے ہیں اور روزانہ یہاں پر لاکھوں پورے کی منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے اور پولیس اپنا حصہ لیکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے اور والدین میں بھی شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے اور انہوں نے ڈی ائی جی ملاکنڈ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔
550 total views, no views today


