بریکوٹ،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے تمام یونین کونسلوں کے انتخابات بروقت کرانے کے لئے پارٹی نے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔پارٹی کے تمام کارکن پارٹی الیکشن اور ائندہ بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں شروع کریں کیونکہ موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اور ائندہ دور اے این پی کے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔اے این پی میرٹ کے مطابق ہر رکن کو ان کا جائز حق دیا جائے گا
۔سابقہ صوبائی حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود صوبے میں میگاپراجیکٹس مکمل کئے ہیں اور بعض پر اب بھی کا م جاری ہیں ۔تبدیلی کے علمبرداروں نے صوبے میں مثبت تبدیلی کے بجائے الٹا صوبے کو شدید نقصان دے کر عوام کو مذید مشکلات میں پھنسا دیا ۔ان خیالات کا اظہار اے این پی ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبرنواب عالم ،تحصیل بریکوٹ کے سابقہ عہدیداران عدالت خان لالاجی ،فضل الہی عرف بالی خان ،محمود خان ،بختیار خان،پرویز خان ایڈوکیٹ،شجاعت علی آف پارڑئی ،اقبال خان دولت خیل ،امین اللہ ،محمد ایوب باچہ ،سلیم خان ،محمدریاض خان،عدالت خان باچہ ،ڈاکٹر ذاکر محمد نے گاؤں گورتئی ڈاکٹرذاکر محمد کے رہائش گاہ میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکن کثیر تعداد میں بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔یہاں پر شخصیات نہیں بلکہ کارکن کی قابلیت اور محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر ان کو ان کا حق دیا جاتا ہے ۔اے این پی نے ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کی ہے بلکہ میدآن میں اتر کر عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی ہی واحد صوبے کی جماعت ہے جنہوں نے اپنی اصولوں کی پاسداری کی مگر جھکے نہیں ۔اس موقع پر چھ رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی تاکہ ضلع میں بروقت اور شفاف الیکشن پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔
449 total views, 1 views today