سوات، رائٹ ٹو پلے کے زیر اہتمام تڑون فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ، فائنل میچ گھڑی الیون نے جیت کر ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا، ٹورنمنٹ کے مہمان خصوصی محمد خان تھے، راٹ ٹو پلے تنظیم کے ضلعی کوارڈینیٹر ارشد حسین نے ٹورنمنٹ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین لاقوامی ادارے برائے سپورٹس اور ترقی رائٹ ٹو پلے )) کے پراجکیٹ سوشل کو یجن اینڈ ریز یلنس (Social Cohesion & Resilience) ضلع سوات نے عالمی تنظیم (یونیسیف ) کے تعاون سے تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کے دس یونین کونسلوں کی 10 ٹیموں کے درمیان تڑون فٹبال ٹورنامنٹ کا اھتمام کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 09جون سے شروع ھوا اور 14جون 2015 کو اس کا فائنل گھڑی الیون اور سنپوڑہ الیون کے درمیان گاوں سنپوڑہ مٹہ کے فٹبال گراونڈ پر کھیلا گیا جو گھڑی الیون نے جیتا۔فائنل میچ کے موقع پر سنپوڑہ گراونڈ میں ایک پروقار تقریب کا اھتمام کیا گیا جس میں پاک آرمی کے افسران ، ضلعی انتظامیہ کے افسران،صوبائی نائب صدر تحریک انصاف محمد خان، نو منتخب ضلعی کونسلر چپریال بہادر خان، تحصیل کونسلر عادل خان، ملکی اور بین ا لاقوامی این جی ا وز (این جی اوز ) کے نما ئندے، علاقے کے عمائدین، علاقے کے عام لوگ، بچے، رائٹ ٹو پلے کے 15 ھیڈ کوچز اور 10 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد خان اور دوسرے مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ رائٹ ٹو پلے کے پراجکیٹ منیجر فضل رحیم اور ضلعی کو ارڈنیٹر (ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر) ارشد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اپنے تمام سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
676 total views, no views today


