سوات، سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ، بجلی کی آنکھ مچھولی لاکھوں روپے کا الیکٹرانک سامان تباہ ، بجلی آتی نہیں جب آتی ہے تو قسطوں میں آتی ہے ، جس کے وجہ سے الیکٹرانک سامان ناکارہ ہوجاتی ہے اس سلسلے میں عوام اپنے نقصان کے ازالہ کیلئے پیسکو پر مقدمات درج کرینگے ، جس طرح کراچی میں بجلی والوں نے تباہی مچادی ہے یہاں پر بھی تباہی مچادی ہے ، ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے وجہ سے معاملات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں
بجلی سے وابسطہ افراد کے کاروبار ختم ہوچکے ہیں ناروا لوڈشیڈنگ کے وجہ سے افطاری اور سحری میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا مساجد میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ، بجلی کے ایک بڑی تباہی تو لوڈشیڈنگ ہے مگر سب سے بڑی تباہی اور بربادی آنکھ مچھولی ہے جس کے وجہ سے ایک ہی دن میں لاکھوں روپے کا الیکٹرانک سامنا ناکارہ اور تباہ ہوچکا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پہلے بھی ان کو ڈانٹ پھلائی تھی اب یہاں کے عوام پر یہ احسان کریں کہ جن لوگوں کے الیکٹرانک سامنا تباہ ہوئے ہیں ان کو فری لیگل سپورٹ مہیا کیا جائے ،تاکہ سفید ہاتھی کے یہ کارندے آئندہ کیلئے ایسا نہ کریں ۔
295 total views, no views today


