سوات ، سوات کی حسین وادیاں سیاحوں سے بھر گئیں، کالام ، اتروڑ، گبرال، اوشو سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز سیاحوں سے بھر گئے، حسین پہاڑوں کی سبز ہ زار وادیاں سیاحوں کیلئے کم پڑ گئیں،مقامی لوگوں کے مطابق رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں وادی کالام، میاندم، مدین، بحرین ، گبرال، اتروڑ سمیت دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کا رش قابو سے باہر ہوگیا ہے، ان علاقوں کے تمام ہوٹلز فل ہونے کے بعد سیاحوں نے لوگوں کے گھروں، حجروں کو کرایہ پر لیکر ان میں رہائش اختیار کرلی ہے، پولیس کے مطابق اس سال سیاحوں کی بہت بڑی تعداد ائی ہوئی ہے جس کی سیکورٹی کیلئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،۔
724 total views, no views today
Comments


