سوات، سوات میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارشیں، شہری علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں سردی لوٹ ائی، لوگ دوبارہ گرم کپڑے ، کمبل پہننے پر مجبور، مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب، سیاحوں کی بڑی تعداد بدستور سیاحتی علاقوں میں موجود ہیں، محکمہ موسمیات نے ائندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں میں مزیدبارشوں کا امکان ہے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت بالائی علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشیں جاری ہیں، جس سے شہر میں موسم خوشگوار جبکہ سیاحتی علاقوں کالام، مدین، بحرین ، مٹلتان،مہوڈنڈ میں موسم سرد ہوگیا ہے، ان علاقوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہیں، جنہوں نے گرم کپڑوں کمبل کا استعمال شروع کردیا ہے، مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو دریائے سوات کے قریب جانے سے منع کردیا ہے۔
601 total views, no views today


