کبل، تحصیل کبل مکان کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق ایک شخص زخمی، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ شلہنڈ میں گل باچا وی ڈی سی ممبر کے کچے مکان میں زیور نامی شخص رہائش پذیر تھا کہ گذشتہ رات تین بجے کے قریب شہتیر ٹوٹنے سے برآمدے کی چھت گر گئی جس کے زد میں آکر چھ سالہ بچی تسلیم دختر زیور موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ چچا معمبر زخمی ہو گیا دیولئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثہ کو اتفاقی قرار دیتے ہوئے رپورٹ درج کی اہلیان علاقہ نے ضلعی و صوبائی حکومت سمیت مخیر حضرات سے غریب خاندان کے لئے امداد کی اپیل کردی ہے۔
564 total views, no views today
Comments


