کبل، جوڈیشل کمپلکس کبل کے سامنے پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے سابقہ بیوی کو سالے سمیت قتل کردیا ،طلاق کے بعد دونوں کے مابین بچوں کے اجرا کا کیس عدالت میں چل رہا تھا،پیشی کے لئے آنے کے بعد ملزم نے دل کی بڑاس نکال دی،کبل پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی
دوپہر کو وردی میں ملبوس پولیس اہلکار عبد الرحمن ولد علی حیدر ساکن کانجو ڈھیرئی نے اپنی سابقہ بیوی مسماۃ ساجدہ دختر عنایت اللہ اور اسکے بھائی عثمان ساکنان کانجو ڈھیرئی کو جوڈیشل کمپلکس کبل کے سامنے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم عبد الرحمن اور مسماۃ ساجدہ کے مابین گھریلو ناچاقی کے بنا پر طلاق ہوئی تھی جنکے بچے والدہ کے ساتھ تھے جس پر دونوں کے مابین عدالت میں کیس چل رہا تھا گذشتہ روز پیشی کے بعد ملزم عبد الرحمان نے موقع پاکر جوڈیشل کمپلکس کبل کے سامنے فائرنگ کرتے ہوئے بہن بھائی کو قتل کردیا کبل پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
756 total views, no views today


