کبل، کبل فیڈر تھری پر لو وولٹیج کا مسلہ شدت اختیار کرگیا،انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے انرجی سیور روشن کرنا محال ہوچکا ،کاروباری حضرات ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ، بے روزگاروں کی تعداد بڑھ گئی ،پانی بھی ناپید ،لوگوں کی چیخیں نکل گئیں،پرسان حال کوئی نہیں،وولٹیج کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ان خیالات کا اظہار سوات توتانوبانڈئی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف کبل فیڈر تھری پر 18گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تو دوسری طرف چند گھنٹے کے لئے دستیاب بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہوتا ہے جس سے کاروباری مشینری تو درکنار انر جی سیور روشن کر نا بھی ممکن نہیں ہوتا ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج رہ کر بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ گرمی کے شدت سے بوڑھے،بچے اور خواتین کرب میں مبتلا ہیں ٹیوب ویلوں کی بندش سے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے محکمہ واپڈا سمیت دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبل فیڈر تھری پر ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سمیت لو وولٹیج کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر پیمانہ صبر لبریز عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے۔
874 total views, no views today


