سوات، سوات کے سیاحتی اور میدانی علاقوں میں تیز بارش، پہاڑوں سے نکلنے والے برساتی ندی نالیوں میں طغیانی ، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، محکمہ موسمیات نے مزید دو دن تک بارشوں کی پیشنگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پیر کے روز تک موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے، ضلع سوات میں جمعہ کی رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش ہفتہ کے دن بھی بغیر کسی وقفے کے جاری رہی،
سوات کے سیاحتی علاقوں کالام، مالم جبہ ، مہوڈنڈ، اتروڑ، سنگر، مرغزار سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ، جس کے بعد پہاڑی علاقوں سے نکلنے والے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں کی سڑکیں بھی دریا کا منظر پیش کررہا ہے، ضلعی انتطامیہ نے شدید بارشوں کے بعد سیاحوں اور مقامی لوگوں کو برساتی ندی نالیوں، دریائے سوات کے کناروں اور شہر کے دومختلف چھوٹے دریاؤں سے منع کردیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔
305 total views, no views today


