سوات،سوات میں جشن آزادی کیلئے تیاری مکمل ، مینگورہ شہر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، دکانوں، سکولوں ، بنکوں، گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم نے شہر کو مزید خوبصورت بنا دیا، چودہ اگست کی رات میں شہر کی سڑکوں پر شہریوں کا ملی نغموں پر رقص کرنے کا امکان، ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی چودہ اگست کو پورے جو ش وخروش کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،
مینگورہ شہر کے علاو ہ سوات کے سات تحصیلوں میں بازاروں پر سبز ہلالی پرچم کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہے، لوگوں نے آزادی کے دن کو دیکھتے ہوئے اپنے دکانوں، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم نصب کردیئے ہیں، جبکہ نجی اور سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، جس سے شہر کی خوبصورت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
369 total views, no views today
Comments


