سوات، سوات میں پاک فوج نے تحصیل مٹہ کے نودیہاتوں میں پاور سٹیشنوں کا باقاعدہ افتتاح کرکے ایک لاکھ پچاس ہزار ابادی کو مفت بجلی فراہم کردی، تیس کے وی ہائیڈرو پاور سٹیشنوں پر اسی لاکھ روپے لاگت ائی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل حامد بشیر نے کہا کہ ضلع سوات بے بہا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جس میں سے ایک قدرتی ابشاریں اور پانی کی وافر مقدار شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ان قدرتی ابشاروں اور پانی کو بروئے کار لانے میں مصروف ہیں، تحصیل مٹہ میں پاک فوج نے علاقہ کی عوام کی مدد سے نو ہائیڈرو پاور سٹیشن تعمیر کئے ہیں جس پرتقریبا اسی لاکھ روپے لاگت ائی ہے، انہوں نے کہا کہ ان ہائیڈرو پاور سٹیشنوں سے ایک لاکھ پچاس ہزار اباد پر مشتمل نو دیہات مستفید ہونگے، جبکہ مساجداور سکولوں کو بھی فری بجلی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بیس کے وی کے مزید ہائیڈرو پاور سٹیشن دیگر علاقوں میں بنائیں گے، تاکہ یہاں پر بجلی کا مسئلہ ختم ہوں اور چوبیس گھنٹے بغیر کوئی پیسے دیئے عوام بجلی استعمال کرے، اس موقع پر علاقہ کی عمائدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے علاقہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے، ان دیہاتوں کو بجلی کا بڑا مسئلہ درپیش تھا ، گاؤ ں گٹ ، شوپین ، ملک آباد ،جعفر آبادمیں بننے والے ہائیڈرو پاورسٹیشن نعمت سے کم نہیں ہیں۔
710 total views, no views today


