مینگورہ،بنڑ پولیس کی طاہر اباد میں بروقت کارروائی ، دکانات سے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتارہوگئے ، علاقہ کے مکینوں نے سکھ کا سانس لے لیا ،بنڑ پولیس سٹیشن کے مطابق رات کے وقت خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ طاہر اباد بنڑ میں تین دکانات سے چوری ہوگئی ہے، جس پر ایس ایچ او انور خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی شروع کی، فوری کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان عبداللہ ولد محمد رحیم سکنہ تیمرگرہ حال بھٹی، محمد یسین ولد ومر علی سکنہ طاہر اباد، ابوبکر ولد محمد زبیر سکنہ بھٹی چوک کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضہ سے 47 ہزار روپے نقد و 5 عدد بنڈ 750 روپے ولا اور 5 عدد بند 200 روپے ولا دو عدد مواءئیل و سیم کارڈ برامد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف جرم 380-457-34 ایف ائی ار درج کرلی۔
828 total views, no views today


