سوات، تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن جاں بحق ہوگئے ، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق گائوں ننگولئی میں امن کمیٹی کے رکن غلام سعید ولد غلام رحیم عشائ کے نماز کے بعد گھر جارہے تھے کہ اسی اثنائ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، مقامی لوگوں نے امن کمیٹی کے رکن کو شدید تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا ، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا، فائرنگ کے بعد پولیس اور فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ غلام سعید کی عمر چیاسٹھ سال ہے اور وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر منتخب ہوئے تھے،
530 total views, no views today


