سوات، انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت اور سینئر پبلک پراسیکوٹر سعید نعیم خان پر گھر سےکسی کام کیلئے باہر جاتے ہوئےان فائرنگ کردی گئی، سینئر سرکاری وکیل بال بال بچ گئے ، سیدو شریف پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرادی گئی ہے،سینئر پبلک پراسیکوٹر متعدد اہم مقدمات میں سرکاری وکیل ہیں جس میں ملالہ یوسفزئی ، مولانا صوفی محمد سے متعلق کیس شامل ہیں،سعید نعیم خان متعدد دیگر دہشت گردی سے متعلق کیسوں میں سرکاری وکیل ہیں، سرکاری وکیل پر فائرنگ کے بعد ان کی اہلخانہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق سرکاری وکیل کسی کام کیلئے باہر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد جو سفید موٹر کار میں سوار تھے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس سے وہ بال بال بچ گئے ہیں۔
542 total views, no views today


