سوات،امن برائے نسل نو کی چیئرپرسن نیلم چٹان کو تعلیم عام کرنے اور امن کیلئے جدوجہد کرنے پر پرامن پاکستان نامی غیر سرکاری تنظیم کے جانب سے ایوارڈ ،اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم پر امن پاکستان کے جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے،اس موقع پر شگئی سیدوشریف سے تعلق رکھنی والے طالبہ و امن برائے نئی نسل کے چیئرپرسن نیلم چٹان کو کھلونا نما اسلحے کے خلاف جدوجہد اور امن کیلئے کوششوں پر ایوارڈ دیا گیا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم چٹان نے کہا کہ سوات کی زرخیز سرزمین کو دہشتگردی نے بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے،خصوصاً نئی نسل جن کے ذہنوں پر خراب حالات کے منفی اثرات پڑ چکے ہیں ان کے زندگیوں کو بدلنے کیلئے اور اسلحہ سے دور رکھنے کیلئے اپنے تمام کوششیں کرینگے ،حوصلہ افزائی کرنے پر پرامن پاکستان کی مشکور ہو ائندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھونگی۔
672 total views, no views today


